پٹنہ،16/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) بہار میں انتخابی موسم آہستہ آہستہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ جہاں ایک اور حکمراں جماعت ہرروز کسی نہ کسی پروگرام کے بہانے اپنی کامیابیوں کو گنانے میں مصروف ہے، وہیں اپوزیشن خاص طور پرراشٹریہ جنتا دل ہر روزکسی نہ کسی مسئلے پر سوال اٹھا رہی ہے۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بار پھر وزیر اعلی نتیش کمار سے بے روزگاری سے متعلق بہت سارے سوالات پوچھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر نتیش کمار سے کہا ہے کہ قابل احترام نتیش کمار، بے روزگاری کے معاملے پر اپنا چہرہ مت چھپائیں، بہار کے 7 کروڑ نوجوانوں کے سینے میں موجود ان سوالوں کے جواب دیں۔ اگر وہ جواب نہیں دیتے ہیں تو اس انتخاب میں نوجوان منہ توڑ جواب دیں گے۔
تیجسوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہار کی بے روزگاری، مہاجر اور کاروبار سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات پوچھنا چاہتے ہیں
1۔ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری بہارمیں کیوں ہے؟ 15 سال کی این ڈی اے حکومت بتائے کہ بہار میں آئی ٹی کمپنیوں کو کیوں نہیں بلایا گیا؟ کیوں نہیں آئیں اور کیوں نہیں آسکتیں؟ بہار میں آئی ٹی پارک اور ایس ای زیڈز کیوں نہیں بن سکتے ہیں؟
2۔ بہارمیں کیلا، مکئی، مکھن، چاول، گنے، آلو، لیچی، آم، وغیرہ، بہت سارے دنیا میں مشہور اناج، پھل، سبزیاں تیار ہو تے ہیں، تو کیوں نہیں ان تمام متعلقہ فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کو 15 سال میں قائم کیا گیا اور ہم کیوں نہیں قام ہوسکتی؟ 15 سالہ حکومت جواب دے؟
3۔ بہار دیگر ریاستوں جیسے آندھرا پردیش سے مچھلی خریدتا ہے۔ 15 سال کی حکومت کو بتانا چاہئے کہ بہار میں مچھلی کی پیداوار سے متعلق تمام وسائل رکھنے کے باوجود، یہاں ایسا نظام تیار نہیں کیا گیا؟ بہار میں مچھلی کی پیداوار کو فروغ دے کر، ہم ضلع وار مچھلی منڈی قائم کرکے ماہی گیروں کی آمدنی اور پیداوار میں اضافہ کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟
4۔ 15سال کی نتیش سرکار بتائے،بہار میں انڈسٹری اسپیسفک کلسٹرس کیوں نہیں لگائے جاسکتے ہیں؟
5۔ بہار میں ڈیری سے متعلق بڑی صنعتیں کیوں نہیں قائم کی جاسکتی ہیں؟ کیوں بہار کا دودھ، گھی، مکھن، پنیر، کھویا وغیرہ دوسری ریاستوں اور ممالک میں نہیں بھیجا جاسکتا ہے؟
6۔ 15سال کی نتیش سرکار بتائے کہ انہوں نے بُنکرصنعت، چھوٹے پیمانے پر صنعت اور ہینڈلوم انڈسٹری کے لئے کیا کیا؟ ان صنعتوں کو بڑے پیمانے پر ترقی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟
7۔ بہار میں سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔ 15سال کی نتیش سرکار بتائے انہوں نے بہار کو اب سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی یافتہ کیوں نہیں کیا؟
8۔ حکومت مختلف محکموں میں زیر التواء ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ آسامیوں پر تقرری کیوں نہیں کرتی ہے؟
9۔ 15 سال کی حکومت تقرری، تقرری امتحانات اور طریقہ کار کو شفاف اور مستقل کیوں نہیں کرتی ہے؟
10۔ بہار کے مستقل رہائشیوں کے لئے 90فیصد ملازمت کے تحفظ کی فراہمی والی ہماری ڈومیسائل پالیسی کے مطالبہ کو حکومت کیوں قبول نہیں کرتی ہے؟
11۔15سال کی نتیش سرکار بتائے کہ آپ نے 15 سال میں بہار میں کتنی ملازمتیں فراہم کیں؟